ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی جمہوریت ختم کرنے کے لیے ہرقدم اٹھا رہی ہے: ملکا ارجن کھرگے

بی جے پی جمہوریت ختم کرنے کے لیے ہرقدم اٹھا رہی ہے: ملکا ارجن کھرگے

Wed, 14 Mar 2018 12:25:56    S.O. News Service

نئی دہلی13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا) لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ملکا ارجن کھرگے نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کو ختم کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے وہ ایسے اقدامات کرر ہی ہے اور ہمیں پاٹھ پڑھا رہی ہے کہ کانگریس بحث نہیں کرنا چاہتی ہے۔واضح ہو کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پنجاب نیشنل بینک اور دیگر مسائل کو لے کر منگل کو بھی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی منگل تک ملتوی کر دی ہے۔ مختلف جماعتوں کے رکن لوک سبھا اسپیکر کی کرسی کے پاس جمع ہو گئے اور بینکنگ میں گھوٹالہ سمیت مختلف مسائل پر نعرے بازی کرنے لگے۔ ایوان میں مسلسل ساتویں دن کام کاج ٹھپ رہا ۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوال کو منظم کرنا چاہا ؛لیکن ہنگامہ کے درمیان ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔وہیں آج بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں پارلیمنٹ میں جاری تعطل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے وہ پارلیمنٹ کو چلنے دیں اوربامعنی بحث کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں تمام اہم مسائل کو لسٹ میں رکھا ہے۔واضح ہو کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا حصہ چل رہا ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ اس کے تحت میں زیادہ سے زیادہ بل پاس کرا لے تاکہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ان کو کامیابی کے طور پر انتخابی مہم کی جائے۔ اس میں تین طلاق کا بل بنیادی طور پر شامل ہے ۔ 


Share: